• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

عوامی جمہوریہ کوریا کی امریکہ ۔ جنوبی کوریا جوہری رہنما معاہدے کی مذمتتازترین

July 14, 2024

سیول(شِنہوا)عوامی جمہوریہ کوریا نے "جزیرہ نما کوریا میں جوہری دفاع اور کارروائی کے رہنما معاہدے " کی مذمت کی ہے جس پر امریکہ اورجنوبی کوریا نے چند دن قبل دستخط کئے تھے۔

سرکاری کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق عوامی جمہوریہ کوریا نے کہا کہ ملک کی افواج  جوہری جنگ کی روک تھام کی اپنی تیاری کے ساتھ ہر طرح سے قومی سلامتی کی ضمانت دیں گی۔

عوامی جمہوریہ کوریا نے  اپنے خلاف جوہری جنگ کی تیاریاں تیز کرنے کے لئے امریکہ اور جنوبی کوریا کی روایتی افواج کے انضمام اور جوہری معاہدے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ علاقائی فوجی تناؤ کو انتہا تک لے جائے گا۔

سرکاری کورین سینٹرل نیوز ایجنسی نے مزید بتایا ہے کہ دشمن افواج کے پیدا کردہ جوہری خطرے اور اس سے پیداشدہ خطرناک علاقائی سلامتی کے ماحول کو نگاہ میں رکھتے ہوئے عوامی جمہوریہ کوریا کو اپنی جوہری دفاعی تیاریاں مزید بہتر بنانے اور دفاعی ساخت میں اہم عناصر کو شامل کرنے کی فوری ضرورت ہے۔

یون ہاپ نیوزایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول اور امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ دنوں ایک مشترکہ بیان میں متنبہ کیا ہے کہ جنوبی کوریا کے خلاف عوامی جمہوریہ کوریا کے کسی بھی جوہری حملے کا "فوری، مؤثر اور فیصلہ کن" جواب دیا جائے گا جبکہ اس کے بعد اسی دن جنوبی کوریاکی  وزارت دفاع اور پینٹاگون نے واشنگٹن میں جوہری  رہنمامعاہدے پر دستخط کئے تھے۔