• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عوامی جمہوریہ کوریا کی اعلیٰ قانون ساز اسمبلی نے بین الکوریائی اقتصادی تعاون ختم کردیاتازترین

February 08, 2024

سیول (شِنہوا) عوامی جمہوریہ کوریا کی اعلیٰ مقننہ نے اپنی قائمہ کمیٹی کے تازہ ترین مکمل اجلاس میں بین الکوریائی اقتصادی تعاون سے متعلق قانونی دستاویزات کو ختم کر دیا۔

کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق پیانگ یانگ میں مانسودے اسمبلی ہال میں منعقدہ اعلیٰ عوامی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے مکمل اجلاس میں شمال-جنوب اقتصادی تعاون پر عوامی جمہوریہ کوریا کے قانون کو ختم کرنےسمیت ماؤنٹ کم گانگ کے عالمی سیاحت کے لئے خصوصی زون کا قانون و اس کے نفاذ اور شمال- جنوب اقتصادی تعاون  کے معاہدوں کو ختم کرنے کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔

اعلیٰ عوامی اسمبلی  نے گزشتہ ماہ ملک کی پرامن اتحاد کمیٹی، قومی اقتصادی تعاون بیورو اور ماؤنٹ کم گانگ عالمی سیاحت انتظامیہ کو ختم کرنے کا فیصلہ جاری کیا تھا جو بین الکوریائی مذاکرات اور تعاون آسان بنانے کے ادارے تھے۔