• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عوامی جمہوریہ کوریا کا زمین سے سمندر میں مار کرنیوالے نئے میزائل کا تجربہتازترین

February 15, 2024

سیول(شِنہوا)عوامی جمہوریہ کوریا(ڈی پی آر کے) نے زمین سے سمندر میں مار کرنے والے میزائل  کی ایک نئی قسم پیڈاسوری۔6 کا  تجربہ کیا ہے۔

کورین سینٹرل نیوز ایجنسی ( کے سی این اے ) کے مطابق میزائل تجربہ جمعرات کو ملک اعلیٰ قیادت کی زیر نگرانی کیا گیا۔

 کے  سی این اے نے رپورٹ میں  کہا کہ اس میزائل سے ڈی پی آرکے  کی  بحریہ کولیس کیا گیا ہے،نے  ملک کے مشرقی ساحل کے پانیوں کے اوپرسے اڑان بھرتے ہوئے 1400 سے زائد سیکنڈز میں کشتی کو ہدف بنایا۔

رپورٹ میں  کہاگیاہے کہ ورکرز پارٹی  آف کوریا کے جنرل سیکرٹری اور ڈی پی آر کے، کے  ریاستی امور کے صدرکم جونگ ان  نےسمندری سرحد کے قابل اعتماد طریقے سے دفاع کے طور پر سرحدی علاقوں میں زمین سے سمندر میں مار کرنے والی میزائل فورس تعینات کررکھی ہے اور دشمن کی بحریہ کی کسی بھی قسم کی مہم جوئی کو ناکام بنانے کےلیے  انہیں زیادہ سے زیادہ مضبوط کرتے ہوئے پوری طرح تیار کیا گیا ہے ۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ  کم جونگ ان نےاس بات پر زوردیا کہ عوامی جمہوریہ کوریا کو  کسی قسم کی شعلہ بیانی اوربیانات کی بجائے ہتھیاروں کی طاقت اورعملی کارروائیوں کے ذریعے  اپنی سمندری خودمختاری کامکمل  دفاع کرنا ہوگا۔

 کے سی این اے کی رپورٹ کےمطابق سرکردہ رہنماء نے دشمن کے جنگی بحری جہازوں بشمول تباہ کن  جہازوں،محافظ بحری جہازوں،تیزرفتار کشتیوں کے ذریعے مسلسل حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے یونگ فیونگ او پائیکریونگ جزائر کے شمال میں سرحدی پانیوں میں فوجی تیاریوں میں تیزی لانے کی خاص ہدایات جاری کیں ۔

رپورٹ کے مطابق  کم جونگ ان نے اس بات کا ایک بار پھر اعادہ کیا کہ اگر کوئی  دشمن عوامی جمہوریہ کوریا کی طرف سے تسلیم شدہ سمندری سرحد ی حدود میں زبردستی گھسے گا تو اسے ملک کی خودمختاری میں مداخلت تصور کیا جائے گا اوراس کے خلاف مسلح کارروائی کی جائے گی۔