• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عوامی جمہوری کوریا کا سٹریٹجک کروز میزائل کی مشق کا انعقادتازترین

January 31, 2024

سیئول(شِنہوا)عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے ) کی مسلح افواج نے اپنے مغربی ساحل کے قریب پانیوں میں سٹریٹجک کروز میزائل "ہواسال-2" کی لانچنگ مشق کی۔

 کوریائی سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) نے بدھ کو کورین پیپلز آرمی ( کے پی اے ) کے جنرل اسٹاف کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ  لانچنگ مشق  کے پی اے کی تیز رفتار جوابی پوزیشن کو جانچنے اور اس کے سٹریٹجک حملے کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں ایک حصہ ہے۔

ایجنسی نے مزید کہا کہ مشق کا کسی بھی پڑوسی ملک کی سلامتی پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا ہے۔