• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

عوامی جمہوری کوریا کا موبائل وار ہیڈز کو علیحدہ کرنے اور گائیڈؑنس کنٹرول ٹیسٹ کا تجربہتازترین

June 27, 2024

سیول(شِنہوا)عوامی جمہوری کوریا(ڈی پی آر کے) نے انفرادی وار ہیڈز کو علیحدہ کرنے اور رہنمائی کنٹرول کا کامیاب تجربہ  کیا ہے۔ یہ بات سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی نے بتائی۔

رپورٹ کے مطابق  یہ تجربہ  درمیانے فاصلے تک مار کرنے والےٹھوس ایندھن بیلسٹک میزائل کے پہلے مرحلے کے انجن کو استعمال کرتے ہوئے 170 سے 200 کلومیٹر کے دائرے  کے اند ر کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق علیحدہ کئے گئے  وارہیڈز نے تین مربوط اہداف کو درستگی سے نشانہ بنایا اور میزائل سے الگ کئے گئے  ایک ڈیکوئی کی فعالیت کی اینٹی ائیر ریڈار نے تصدیق بھی کی۔

ڈی پی آرکے میزائیل انتظامیہ  جس نے یہ تجربہ کیا، نے کہا ہے کہ متعلقہ ٹیکنالوجی کا تجربہ  ایک مکمل سطح کے مرحلہ میں داخل ہو گیا ہے جو ملک کی میزائیل طاقت کو  مضبوط بنانے  اور  اپنی میزائل ٹیکنالوجی کو ترقی دینے کی طرف اہم کامیابی ہے۔