• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عوامی جمہوری کوریا کا بین الکوریائی امور سنبھالنے والی ایجنسیاں ختم کرنے کا فیصلہتازترین

January 16, 2024

سیئول(شِنہوا)عوامی جمہوری کوریا (ڈی پی آر کے ) نے بین الکوریائی امور سنبھالنے والی اپنی ایجنسیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) نے منگل کو رپورٹ کیاکہ  ڈی پی آر کے کی سپریم پیپلز اسمبلی نے  اپنے اجلاس کے دوران ملک کے پرامن اتحاد کے لیے کمیٹی کےخاتمے ،قومی اقتصادی تعاون بیورو اور کم گانگسان انٹرنیشنل ٹورازم ایڈمنسٹریشن سمیت بین الکوریائی مکالمے اور مذاکرات اور تعاون کی سہولت کے لیے بنائی گئی ایجنسیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ جاری کیا۔

 کے سی این اے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ اس بنیاد پر کیا گیا کہ "کوریا کا دوبارہ اتحاد جمہوریہ کوریا کے ساتھ کبھی حاصل نہیں کیا جا سکتا جس نے اسے ' اپنے ساتھ شامل کرنے کے ذریعے اتحاد' اور 'لبرل ڈیموکریسی کے تحت اتحاد' کے حصول کے لیے اپنی ریاستی پالیسی  کا حصہ بنایا ۔

 رپورٹ میں کہا گیا کہ "یہ ایک قوم، ایک ریاست اور دو نظاموں پر مبنی ہماری قومی اتحاد کی لائن کے بالکل برعکس ہے جس پر ہم تقریباً 80 سالوں سے عمل پیرا ہیں۔"