سیئول (شِنہوا) امریکہ اور جنوبی کوریا کے بڑھتے فوجی خطرات کا سخت ترین جواب دینے اور زبردست طاقت دکھانے کے لیے عوامی جمہوریہ کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) کا تجربہ کیا ہے۔
کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق عوامی جمہوریہ کوریا نے "ہواسونگ فو-18" آئی سی بی ایم کا تجربہ کیا ہے جس نے 6 ہزار 518.2 کلومیٹر کی زیادہ سے زیادہ بلندی پر سفر کرتے ہوئے جزیرہ نما کوریا کے مشرقی کھلے پانیوں میں پہلے سے طے شدہ ہدف کو نشانہ بنانے سے قبل پہلے 4 ہزار 415 سیکنڈ میں1 ہزار 2.3 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔
کورین سینٹرل نیوز ایجنسی نے بتایا کہ یہ مشق امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں منعقدہ جوہری مشاورتی گروپ کے دوسرے اجلاس کے ردعمل میں کی گئی۔ اجلاس میں دونوں ممالک نے عوامی جمہوریہ کوریا کے خلاف "جوہری جوابی حملے" کی حقیقی جنگ کی شرائط کے تحت بڑے پیمانے پر مشترکہ مشقیں کرنے اور ایک بار پھر حکومت ختم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ تجربہ واشنگٹن اجلاس کے فوری بعد جزیرہ نما کوریا میں جوہری توانائی سے چلنے والی مسوری آبدوز کی تعیناتی کے امریکی اقدام کے خلاف جوابی کارروائی بھی تھی۔
کورین سینٹرل نیوز ایجنسی نے یہ بھی بتایا کہ تازہ ترین اقدامات عوامی جمہوریہ کوریا کی اسٹریٹجک مسلح افواج کی تیز رفتار جوابی پوزیشن اور عوامی جمہوریہ کوریا کی فوج کے سب سے طاقتور اسٹریٹجک کور اسٹرائیکنگ ذرائع کے قابل اعتماد ہونے کی ایک اور تصدیق ہے۔
رپورٹ کے مطابق عوامی جمہوریہ کوریا کی ورکرز پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور عوامی جمہوریہ کوریا کے ریاستی امور کے صدر کم جونگ ان نے مشق دیکھی اور میزائل کی کارکردگی پر "انتہائی اطمینان" ظاہر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مشق ایک بار پھر اور حیرت انگیز طور پر سخت ترین جوابی کارروائی کے لیے عوامی جمہوریہ کوریا کی خواہش اور اس کی زبردست قوت کا مظاہرہ ہے۔