• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عوامی جمہوریہ کوریا کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہتازترین

February 19, 2023

فائل فوٹو،  کورین سینٹر ل نیوز ایجنسی کی فراہم کردہ تصویر میں نئے قسم کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ہوا سونگ فو۔17 کی آ ز ما ئشی لا نچ دیکھی جا سکتی ہے۔(شِنہوا)

سیئول (شِنہوا) عوامی جمہوریہ کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہواسونگ فو-15 کو پیانگ یانگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بلند زاویہ سے  لانچ  کیا گیا جس نے مشرق میں کھلے پانیوں میں پہلے سے طے شدہ ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

یہ تجربہ ہفتے کی علی الصبح ایمرجنسی فائر پاور کمبیٹ اسٹینڈ بائی آرڈر اور ورکرز پارٹی آف کوریا  کے مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین کم جونگ ان کے جاری کردہ تحریری حکم نامہ کے تحت کیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے کے مطابق اس اقدام کا مقصد ہتھیاروں کے نظام کے قابل بھروسہ ہونے کی تصدیق کرنا اور عوامی جمہوریہ کوریا کی جوہری قوت کی جنگی تیاریوں کا مظاہرہ کرنا تھا۔

عوامی جمہوریہ کوریا کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے تجربہ کے بعد سخت انتباہ دیا۔

ورکرز پارٹی آف کوریا کی مرکزی کمیٹی کی نائب ڈائریکٹر کم یو جونگ نے ایک بیان میں امریکہ اور جنوبی کوریا پر الزام عائد کیا کہ وہ جزیرہ نما کوریا میں فوجی بالادستی اور غالب پوزیشن حاصل کرنے کی اپنے خطرناک سوچ کا کھلے عام اظہار کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور جنوبی کوریا خطے کا استحکام برباد کررہے ہیں ۔عوامی جمہوریہ کوریا دشمن کی ہر حرکت پر نگاہ رکھے گا اور اس کے مطابق انتہائی طاقت کا مظاہرہ اور جوابی کارروائی کرے گا۔