• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عوامی جمہوریہ کوریا کے صدر کاحقیقی جنگی مشقیں و جنگی تیاریاں تیز کرنے پرزورتازترین

March 07, 2024

سیئول(شِنہوا) عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) کے اعلیٰ رہنما نے ملک کی مسلح افواج کو ہدایت کی ہے کہ وہ حقیقی جنگی مشقوں اور جنگی تیاریوں کو تیز کریں۔

سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے)  کے مطابق انہوں نے  یہ بات جمعرات کو کورین پیپلز آرمی کے مغربی علاقے میں واقع ایک بڑے آپریشنل تربیتی اڈے کے دورہ کے موقع پر کہی ۔

کے سی این اےکی رپورٹ کے مطابق عوامی جمہوریہ کوریا کی ورکرز پارٹی کے جنرل سکریٹری اور ڈی پی آر کے ، کے ریاستی امور کے صدر کم جونگ اُن نے  تربیتی سہولیات کا معائنہ کرنے اور حقیقی مشقوں کی رہنمائی کے لیے دورے کے دوران فوجی دستوں پر زور دیا  ہےکہ وہ جنگ میں فتح کو یقینی بنانے کے لیے عملی حقیقی جنگی مشقیں تیز کردیں۔

 رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ کم جونگ اُن نے فوجی دستوں پرزوردیا کہ وہ دشمنوں سے لاحق مستقل خطرےسے بھرپور قوت کے ساتھ نمٹنے کے لیے ہر سطح پرموجودہ صورتحال کے تقاضوں کے مطابق جنگی تیاریوں کو تیز کریں۔