بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ پر ایک کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔
کنسرٹ میں چینی صدر شی جن پھنگ، لی چھانگ ، ژاؤ لی جی، وانگ ہوننگ ، کائی چھی، ڈینگ شوئے شیانگ، لی شی اور ہان ژینگ سمیت پارٹی ،ریاستی اور ریٹائرڈ سینئر رہنماؤں سمیت 3 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔
کنسرٹ میں آرکیسٹرا موسیقی، کورس فن کا مظاہرہ، بینڈ کے ساتھ پیانو اور دیگر فن کے مظاہرے پیش کئے گئے۔ تقریب کے اختتام پر تمام شرکا نے "اوڈے ٹو دی مدرلینڈ " گیت پیش کیا۔
چین کا قومی دن ہر سال یکم اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔