• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عوامی دوستی کی بدولت چین ۔ ڈومینیکا تعلقات جنوب جنوب تعاون کی اچھی مثال بن چکے ہیں، صدر شیتازترین

March 26, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں کامن ویلتھ آف ڈومینیکا کے وزیر اعظم روزویلٹ اسکیریٹ سے ملاقات کی۔

انہوں نے ڈومینیکا کو کیریبین کا ایک اہم ملک اور خطے میں چین کا قابل اعتماد اچھا دوست اور شراکت دار قرار دیا ۔ چینی صدر شی نے کہا کہ دونوں ممالک نے 20 برس قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے ایک دوسرے کا احترام کیا ہے اور ایک دوسرے کے ساتھ مساوی سلوک روا رکھا۔

انہوں نے  کہا کہ بڑھتے سیاسی باہمی اعتماد، بھرپور تبادلے اور مختلف شعبوں میں تعاون اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان گہری دوستی کی بدولت چین ۔ ڈومینیکا تعلقات جنوبی خطے کے ممالک کے درمیان تعاون کی ایک اچھی مثال بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈومینیکا کی ثابت قدم دوستی کو چین انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہےاور ڈومینیکا کے ساتھ ملکر ترقیاتی حکمت عملیوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے ، دوستانہ تعلقات سے مزید نتائج حاصل کرنےاوردونوں ممالک کے عوام کو زیادہ فوائد مہیا کرنے کے لئے باہمی تعاون کی محرک قوت میں تبدیل کرنے کا خواہشمند ہے۔

صدر شی نے اس بات پر زور دیا کہ چین ۔ ڈومینیکا تعلقات کی مضبوط ترقی اعلیٰ سطح کے سیاسی باہمی اعتماد ، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور باہمی افہام وتفہیم اور تعاون میں پر مبنی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈومینیکا کے عوام کو ان کے قومی ضروریات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں چین بھرپور تعاون کرنے کے ساتھ ساتھ دوستانہ تبادلوں کے فروغ اورطرزِ حکمرانی سے متعلق تجربات کے تبادلے مضبوط کرنے کو تیار ہے۔

اس موقع پر ڈومینیکن وزیراعظم روزویلٹ اسکیریٹ کہا کہ 20 برس قبل چین سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کا ان کا فیصلہ درست ثابت ہوا اور وہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 20 ویں سالگرہ پر وہ دوبارہ چین کا دورہ کرنے پر خوش ہیں۔

اسکیریٹ نے اس بات کا ذکر کیا کہ چین نے نہ صرف تحفیف غربت اور ترقی میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں بلکہ ڈومینیکا ، لاطینی امریکی کے دیگر ممالک اور بڑے پیمانے پر دنیا میں امن و ترقی میں بھی اہم کردارادا کیا ہے۔ چین کی معاونت اور تعاون سے ڈومینیکا کو اس کی آزادی اور ترقی کے تحفظ میں مدد ملی۔

اسکیریٹ نے انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرے کے قیام کا تصور اور چین کے تجویز کردہ متعدد عالمی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ یکجہتی اور تعاون بہتر بنانے اور آج کی دنیا میں ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ فروغ کے لئے اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈومینیکا ایک چین اصول کی مضبوطی سے پاسداری کرتا ہے اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔

انہوں نے ڈومینیکا کے چین کا سدا بہارسٹریٹجک پارٹنر بننے اور کیریبین ممالک اور چین کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے آمادگی کا اظہار کیا۔