• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عوام کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے طبی وسائل مختص کیے جارہے ہیں:چینتازترین

December 30, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ اپنے عوام کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے طبی وسائل کو فعال طور پرمختص کر رہا ہے اور اس کے لیے مجموعی طور پر ملک میں کافی طبی وسائل دستیاب ہیں۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن (این ایچ سی) کے ماتحت ادارے، بیورو آف میڈیکل ایڈمنسٹریشن کی سربراہ جیاؤ یاہوئی نے گزشتہ روز ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ ملکی کے طبی وسائل کوویڈ-19کے تمام سنگین کیسز بشمول بوڑھوں اور بنیادی طبی حالات کے حامل افراد کے علاج کی ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ ملک کے مختلف علاقے کوویڈ-19 کے پھیلاؤ کے مختلف مراحل پر ہیں اور ایسی جگہیں جہاں پر اس وقت وبا کا زور ہے، ہو سکتا ہے وہاں طلب اور رسد کے درمیان عدم توازن کا سامنا کرنا پڑا ہو، لیکن اس صورتحال سے متعدد اقدامات کے ذریعے نمٹا گیا ہے۔جیاؤ نے کہاکہ طبی وسائل کی طلب میں اضافے کا اندازہ لگایا گیا ہے اور ملک صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیارہے۔انہوں نے بتایا کہ 2020 سے، ملک اپنے طبی نظام کو بہتر بنانے کے لیے وسائل میں اضافہ کر رہا ہے۔