بیجنگ (شِنہوا) چین کے ایک طبی ماہر نے کہا ہے کہ وبا کے علاج میں روایتی چینی ادویات (ٹی سی ایم) سے فائدہ اٹھانا کوویڈ-19 ردعمل کے حوالے سے چینی نقطہ نظر میں ایک اہم قدم ہے۔ چائنہ اکیڈمی آف چائنیز میڈیکل سائنسز سے منسلک گوانگ آن مین اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر چھی وین شینگ نے کہا کہ چین ایک ایسے نقطہ نظر پر عمل پیرا ہے جہاں ٹی سی ایم اور مغربی ادویات دونوں کو کوویڈ-19 کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ٹی سی ایم نے گزشتہ تین سالوں میں کوویڈ کے علاج میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ کوویڈ-19 ردعمل کے لیے ریاستی کونسل کی انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکلر میں وبا سے متاثرہ افراد کے علاج میں ابتدائی مراحل میں ٹی سی ایم جبکہ شدید متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے ٹی سی ایم اور مغربی ادویات کو ملا کر استعمال کرنے پر زور دیا گیاہے۔