• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

آن لائن بات چیت نوجوانوں کے مزاج اور توجہ کو متاثر کر سکتی:تحقیقتازترین

January 25, 2023

سڈنی(شِنہوا) یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز (یو این ایس ڈبلیو سڈنی) کی سربراہی میں کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق آن لائن بات چیت نوعمرافراد کے مزاج اور کام کی صلاحیت  کو منفی طور پر متاثر کر سکتی ہے۔ دسمبر 2022 میں سائنٹیفک رپورٹس جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں 11 سے 30سال عمر کے 225 شرکاء کا سیکھنے کا ٹاسک مکمل کرنے کا آن لائن سماجی تشخیصی خطرے اور ادراک سے مماثلت کی حامل صورتحال میں جائزہ لیا گیا۔ ٹاسک شروع کرنے سے پہلے، شرکاء سے کہا گیا کہ وہ اپنا تعارف کرواتے ہوئے ایک آڈیو کلپ ریکارڈ کریں۔ پھر انہیں بتایا گیا کہ ان کے آڈیو کلپس کو دوسرے آن لائن سنیں گے اور ان کا جائزہ لیں گے۔

یو این ایس ڈبلیوکی ماہر نفسیات اور اس تحقیق کی شریک مصنفہ سوسانے شویزیئرنے کہا کہ آن لائن سیکھنے کے ٹاسک کے دوران، اسکرین کے نیچے ایک 'ویوز اینڈ کمنٹس ٹریکر' موجود تھا۔ شرکاء کو یہ معلوم نہیں تھا کہ کون سی ریکارڈنگ دیکھی جا رہی ہے یا اس پر تبصرہ کیا جا رہا ہے، اور نہ ہی وہ یہ جانتے تھے کہ تبصرے مثبت ہیں یا منفی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اس تقابل کا مقصد تھا کہ یہ عمل حقیقی زندگی میں کیسا ہے۔ جب آپ کو کوئی ٹاسک مکمل کرنا ہوتا ہے، تو آپ آن لائن کیا ہو رہا ہے اس کا پتہ نہیں لگا سکتے، لیکن آپ جانتے ہیں کہ  کسی حد تک آپ کو جانچا جارہا ہے۔