• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عمران خان کے خلاف کارروائی میں قانون کا احترام وانصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں:سربراہ اقوام متحدہتازترین

August 08, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نےپاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کارروائی میں قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کریں۔

انتونیوگوتریس کےنائب ترجمان فرحان حق نے روزمرہ کی ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سیکرٹری جنرل اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد شروع ہونے والے جاری مظاہروں سے آگاہ ہیں اوروہ تمام فریقوں سےتشددسے اجتناب کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

فرحان حق نے کہا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پرامن احتجاج کے حق کا احترام کرنےسمیت حکام پرزور دیتے ہیں کہ وہ سابق وزیر اعظم کے خلاف کی جانے والی کارروائی میں قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کریں۔

عمران خان کو  ہفتے کے روز ایک مقامی عدالت کی جانب سے مالی اثاثے چھپانے کے جرم میں تین سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا جس کے بعد احتجاج شروع ہوا۔