• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

آمدہ وقت میں چین دنیا کی سب سے بڑی سیاحتی منڈی بن جائے گا، سربراہ سیاحتی کونسلتازترین

September 29, 2023

مکاؤ (شِنہوا) ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل (ڈبلیو ٹی ٹی سی) کی چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ نوول کرونا وائرس وبا کے بعد سیاحتی شعبے کی بحالی اچھی ہے جبکہ آئندہ 3 سے 5 سال میں چین دنیا کی سب سے بڑی سفری اور سیاحتی منڈی بن جائے گا۔

ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل کی صدر اور چیف ایگزیٹو جولیا سمپسن نے چین کے مکاؤ میں حال ہی میں منعقدہ گلوبل ٹورازم اکانومی فورم (جی ٹی ای ایف) کے دوران شِنہوا کو ایک انٹرویو میں کہا کہ چین بالآخر دوبارہ کھل گیا ہے اور ہم اس کی مکمل بحالی دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وبائی امراض سے قبل دنیا میں کمائے جانے والے ہر 10 میں سے ایک ڈالر سفروسیاحت سے آتا تھا۔  عالمی معیشت میں اس کا حصہ 10 فیصد تھا اور ہر 10 میں سے ایک ملازمت اس شعبے میں تھی، تاہم وبا کے سبب بہت سی ملازمتیں ختم ہوئیں اور کاروبار بند ہوئے۔

ہمیں 2023 کے اختتام تک تقریباً 100 کھرب امریکی ڈالر کی آمدن پر واپس لوٹنا چاہئے جو یہ شعبہ عالمی سطح پر کمارہا تھا۔ ۔

فورم کا انعقاد 20 سے 23 ستمبر کو ہوا تھا جس کا مقصد حکومتوں، مقامات اور کاروباری اداروں کے نمائندوں یکجا کرنا تھا۔ فوم کا موضوع "منزل 2030،  کاروبار اور ترقی کے لئے سیاحت کی طاقت کا استعمال" تھا۔

ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کے کے مطابق بین الاقوامی سیاحت اپنی تاریخ کے بدترین بحران سے بحالی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔  جنوری سے جولائی 2023 کے درمیان سیاحت وبائی امراض سے قبل کی سطح کے 84 فیصد تک پہنچ چکی تھی۔

تنظیم نے رواں ہفتے ایک اعلامیہ میں بتایا تھا کہ چین میں نوول کرونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات بہتر بنائے گئے اور انہیں ایڈجسٹ کیا ہے۔ اسی طرح دیگر ایشیائی مارکیٹس اور مقامات کو دوبارہ کھولنے سے خطے میں اور دنیا کے دیگر حصوں میں سفر کو فروغ ملے گا۔

سمپسن نے چین کے سفروسیاحت بارے نقطہ نگاہ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چین ایک اہم مارکیٹ ہے جس کی مالیت 18 کھرب امریکی ڈالر ہے۔ وبائی مرض کے دوران اس نے اپنی کچھ مالیت گنوادی تھی تاہم یہ یہ منڈی دوبارہ کھل گئی ہے اور چینی دوبارہ سفر کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ لوگ چین کے دورے پر آرہے ہیں۔ اس کا آنے والا منظرنامہ بہت اچھا ہے۔