چھنگ دو(شِنہوا) چینی مین لینڈ کے تائیوان امورکے ایک عہدیدارنےکہا ہے کہ "تائیوان کی آزادی" کے خواہاں علیحدگی پسندوں کے امریکہ میں کیے گئے ہر ایک "اسٹاپ اوور"سے تائیوانی ہم وطنوں کے مفادات کو نقصان پہنچا ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے تائیوان ورک آفس اور ریاستی کونسل کے تائیوان اموردفتر کے نائب ڈائریکٹر پھان شیان ژانگ نے ان خیالات کا اظہارسیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دومیں جمعرات سے شروع ہونے والےمین لینڈ اور تائیوان کے درمیان تعلقات کے بارے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پھان نے کہا کہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام کی بیرونی طاقتوں کے ساتھ ملی بھگت تائیوان کو تباہی کے گڑھے میں دھکیل دے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ "تائیوان کی آزادی" کے علیحدگی پسندوں کی طرف سے "آزادی" حاصل کرنے اور بیرونی طاقتوں کے ساتھ ملی بھگت اور"اسٹاپ اوور" کے نام پر اشتعال انگیزی کی کوششیں پوری طرح ظاہر کرتی ہیں کہ وہ آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کے در پے ہیں۔