• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کی نئی ایگزیکٹو کمیٹی منتخب ہوگئیتازترین

December 28, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کی 13ویں قومی کانگریس  گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگئی، جس میں آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس (اے سی ایف آئی سی ) کی 13ویں ایگزیکٹو کمیٹی کا انتخاب کیا گیا۔ ایگزیکٹو کمیٹی کے کل 497 ارکان میں سے75.1 فیصد یعنی  373 ارکان  پرائیویٹ سیکٹر کے نمائندے ہیں۔ کانگریس نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی 20ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں کے مطالعہ اور ان پر عمل درآمد ، اے سی ایف آئی سی کی 12ویں ایگزیکٹو کمیٹی کی رپورٹ اور چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے آئین میں ترمیم کے بارے میں قرار دادوں کی منظوری دی۔ایگزیکٹو کمیٹی کے پہلے اجلاس میں گاؤ یون لونگ کو اے سی ایف آئی سی کی 13ویں ایگزیکٹو کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا۔