• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

آج دنیا غیر یقینی اور عدم استحکام سے دوچارہے، چینی سفارتکارتازترین

February 03, 2023

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای  نے بیجنگ میں اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی کے صدر کاسابا کوروسی سے ملاقات کی ہے۔

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے  کہا کہ آج دنیا غیر یقینی اور عدم استحکام سے دوچارہے۔

انہوں نے تمام ملکوں  پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے جھنڈے کو سربلند رکھیں اور دنیا بھر میں جغرافیائی سیاسی تنازعات کی تعداد کو کم کرنے، تسلط اور دھونس جمانے کو کم کرنے اور مزید بات چیت، مشاورت اور بین الاقوامی تعاون کے لیے مل کر کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم  کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ عالمی ترقیاتی انیشی ایٹو اور عالمی سلامتی انیشی ایٹو کو نافذ کیا جا سکے اور آبی وسائل اور موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹا جا سکے۔

اس موقع پر گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے کوروسی نے کہا کہ اقوام متحدہ چین کے ساتھ تعاون کو مستحکم بنانے، نوول کرونا وائرس  عالمی وبائی مرض  پرمشترکہ طور پر  قابو پانے، عالمی چیلنجز سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے کی تکمیل کو فروغ دینے کی امید رکھتا ہے۔