بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس اور پیرالمپکس کے لیے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے رابطہ کمیشن نے حتمی رپورٹ شائع کردی جس میں محفوظ اور کامیاب کھیلوں کی میزبانی سے سیکھنے اور کامیابیوں کی تفصیلات دی گئی ہیں۔
بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے کہا کہ کامیابی، چین اور چینی عوام کی عظیم مہمان نوازی، اس غیر معمولی کھیلوں میں منتظم کمیٹی کی کارکردگی ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے گی ۔
بیجنگ کے نائب میئر اور بیجنگ 2022 منتظم کمیٹی (بی او سی او جی) کے ایگزیکٹو نائب صدر ژانگ جیان ڈونگ نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی ایگزیکٹو بورڈ کو ویڈیو لنک کے ذریعے بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک کھیلوں بارے حتمی رپورٹ پیش کی۔
ژانگ نے کہا کہ گزشتہ 7 برس سے زائد عرصے میں مشترکہ کوششوں سے بیجنگ سرمائی اولمپکس اور پیرالمپکس کا انعقاد نوول کرونا وائرس وبا کے باوجود شیڈول کے مطابق محفوظ اور آسانی سے کیا گیا۔
بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے بیجنگ 2022 سے تعاون میں اہم کردار ادا کیا۔ میں بی او سی او جی کی طرف سے مخلصانہ شکریہ ادا کرتا ہوں۔
بیجنگ 2022 کے لئے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی رابطہ کمیشن کے چیئرمین جوآن انتونیو سمارانچ جونیئر نے بیجنگ 2022 میں لوگوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت اور پائیدار ترقی کے لئے کھیل کےمقامات کے دوبارہ استعمال ، کاربن کے خاتمے اور پانی کے استعمال کی کوششوں کی تعریف کی۔
بیجنگ 2022 میں 91 ممالک اور خطوں سے تقریباً 3 ہزار کھلاڑیوں نے کھیلوں میں حصہ لیا۔ مجموعی طور پر 2 عالمی اور 17 اولمپک ریکاڈ بنے۔ دنیا بھر کے 18 ہزار رضاکاروں نے شرکا کےلئے قابل ذکر خدمات انجام دیں جبکہ کھیلوں کو محفوظ بنانے میں 2 ہزار 300 سے زائد طبی عملے نے حصہ لیا۔
بیجنگ اولمپک میوزیم کا افتتاح 23 جون 2023 کو ہوگا۔ جبکہ بیجنگ سرمائی اولمپکس اور پیرالمپکس کی سالگرہ کا جشن اگلے سال 4 فروری سے 4 مارچ تک منایا جائے گا۔ ژانگ نے کھیلوں کے انعقاد کو تجربے کو مزید بہتر بنانے لےلئے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کو سفارشات بھی پیش کی ہیں۔