• Dublin, United States
  • |
  • May, 6th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

آئی ایم ایف کی جانب سے چینی معیشت بارے نظرثانی عالمی اقتصادی بحالی کے لیے نیک شگون ہے:ہارون شریفتازترین

March 14, 2024

اسلام آباد(شِنہوا)  معروف ماہر اقتصادیات اور سابق وزیر مملکت برائے سرمایہ کاری ہارون شریف نے کہا ہے کہ  بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی 2024 کے لیے چین کی اقتصادی ترقی کے اندازوں پر نظرثانی عالمی اقتصادی بحالی کے لیے نیک شگون ہے۔

 آئی ایم ایف نے اپنی تازہ ترین پیش گوئی میں رواں سال میں چین کی شرح نموکومزید بڑھا کر 4.6 فیصد کر دیا ہے، جو اس کے گزشتہ تخمینے سے 0.4 فیصد زیادہ ہے۔ شِنہوا کودیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چین جیسی بڑی معیشت میں،ایک چھوٹا فیصدی پوائنٹ بھی اہمیت رکھتا ہے۔ اس لیے عالمی مالیاتی ادارے کی طرف سے نظرثانی عالمی منڈیوں کے لیے انتہائی خوش آئند ہے۔  ہارون شریف نے کہا کہ چین نے گزشتہ سال کے دوران کئی مالیاتی اور مالی اقدامات کیے ہیں جس سے بین الاقوامی اداروں اور مبصرین کو معاشی بحالی کے حوالے سے اعتماد حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقی کی بہتر رفتار نے چین کے اقتصادی شراکت داروں کوبھی اعتماد دیا ہے کہ وہ تجارت، سرمایہ کاری، جدت اور اقتصادی اصلاحات کے حوالے سے مدد جاری رکھے گا۔