• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

آئی اے ای اے کے ساتھ ہم آہنگی میں پیش رفت ہورہی ہے:ایرانتازترین

February 07, 2024

تہران(شِنہوا) ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا  ہے کہ تہران اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے درمیان ہم آہنگی میں پیش رفت ہورہی ہے۔ ایران کی سرکاری خبرایجنسی ارنا کے مطابق،جوہری توانائی تنظیم (اے ای او آئی) کے صدر محمد اسلمی نے ان خیالات کا اظہار دارالحکومت تہران میں کابینہ اجلاس کے موقع پر صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان اس حوالے سے پیش رفت جاری رہے گی، تاکہ ایرانی جوہری صنعت کے خلاف دشمنوں کی طرف سے پیدا کردہ فضا کا اثر زائل کیا جاسکے۔