واشنگٹن(شِنہوا) امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ریاست جارجیا میں 2020 کے صدارتی انتخابات میں ان کی مبینہ مداخلت کی تحقیقات کو روکنے کی کوشش کو مسترد کر دیا ہے۔
فلٹن کاؤنٹی سپیریئر کورٹ کے جج رابرٹ میک برنی نے ٹرمپ کی قانونی ٹیم کی جانب سے جارجیا کے ڈسٹرکٹ اٹارنی کو ان کے خلاف مقدمہ چلانے اور اس کیس کی تفتیش میں جمع کیے گئے کچھ شواہد کو استعمال کرنے سے روکنے کی کوششوں کو مسترد کر دیا۔اپنے فیصلے میں، میک برنی نے کہا کہ فلٹن کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی فانی ولیس کو تحقیقات کے لیے نااہل قرار دینے کی کوئی وجہ نہیں۔ ولیس نے کہا ہے کہ وہ آنے والے ہفتوں میں اس کیس میں فرد جرم عائد کرسکتی ہیں۔