• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

آبنائے باسفورس میں یوکرائنی جہاز پھنسنے کے باعث سمندری ٹریفک عارضی طور پر معطلتازترین

January 16, 2023

استنبول(شِنہوا)استنبول کے شمالی ضلع بیکوز میں پیر کی صبح ایک مال بردار بحری جہاز پھنسنے کے باعث آبنائے باسفورس سے گزرنے والے تمام راستوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

گورنر استنبول کے دفتر نے بتایا کہ پالاؤ کا پرچم بردار 142 میٹر طویل کارگو بحری جہاز ایم کے کے 1 یوکرائن سے استنبول آ رہا تھا کہ آبنائے میں سفر کے دوران اس کے پتوار  میں خرابی پیدا ہو گئی۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کوسٹل سیفٹی کے جہازوں، ٹگ بوٹس اور اسکوبا ٹیموں کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔

گزشتہ سال جولائی میں طے پانے والے بحیرہ اسود اناج اقدام کے تحت یوکرائن سے اناج کی ترسیل کے دائرہ کار کو حال ہی میں آبنائے تک بڑھایا گیا تھا۔ ترک وزارت دفاع کے اعدادوشمار کے مطابق اس وقت سے اب تک 1 کروڑ 72 لاکھ 50 ہزار ٹن اناج سے لدے 643 بحری جہاز آبنائے باسفورس سے گزر چکے ہیں۔