• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عالمی طلب میں سست روی کے باوجود کمبوڈیا۔ چین تجارت میں اضافہتازترین

January 11, 2024

نوم پنہ (شِنہوا) کمبوڈیا ۔ چین تجارتی عہدیدار اور ماہرین نے کہا ہے کہ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری اور کمبوڈیا۔ چین آزاد تجارتی معاہدے سے عالمی طلب میں سست روی کے باوجود کمبوڈیا۔ چین تجارت میں 2023 میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔

کمبوڈیا کی وزارت تجارت کے ریاستی سیکرٹری اور ترجمان پین سووچات نے کہا کہ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری اور کمبوڈیا۔ چین آزاد تجارتی معاہدے نے ترقی کو مضبوط رفتار مہیا کی۔ یہ دونوں معاہدے 2022 سے نافذ ہوئے تھے۔

انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ دونوں معاہدوں کے تحت کمبوڈین مصنوعات خاص کر اعلیٰ معیار کی زرعی پیداوار جیسے چاول، زرد کیلے، آم، لونگان، کیساوا اور کالی مرچ کو رعایتی ٹیرف کے تحت چین برآمد کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں تجارتی معاہدے کمبوڈیا کی طویل مدتی تجارتی ترقی کا ذریعہ اور ہمارے ملک میں زیادہ سے زیادہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں کشش کا سبب بن گئے۔

فائل فوٹو، کمبوڈیا، نوم پنہ کے مغربی مضافاتی علاقے میں واقع ہانگ لینگ ہور خشک گودی سے ایک ٹرک  روانہ ہو رہا ہے۔ (شِنہوا)

سووچات نے دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات ، قریبی تعاون ، نمائشیں اور کاروباری فورمز جیسی تجارتی فروغ کی تقریبات کو اس ترقی کی وجہ قرار دیا۔

رائل اکیڈمی آف کمبوڈیا کے ماتحت تھنک ٹینک انٹرنیشنل ریلیشنز انسٹی ٹیوٹ آف کمبوڈیا کے ڈائریکٹر جنرل کن فیا نے اس حوالے سے کہا کہ تجارتی ترقی عالمی طلب میں کمی کے باوجود کمبوڈیا۔ چین مضبوط اقتصادی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔