• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عالمی سلامتی کے تحفظ کے لیے چین افریقہ تعاون بڑھانا ہوگا:چینی وزیردفاعتازترین

August 30, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیربرائے قومی دفاع لی شانگ فو نےچین اور افریقہ کے درمیان تعاون کو بڑھانے اور عالمی سلامتی کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیاہے۔

بیجنگ میں ہونے والے تیسرے چین-افریقہ امن و سلامتی فورم کے اجلاس سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے لی نے کہا کہ عالمی ترقی عدم استحکام اور تبدیلی کے نئے دور میں داخل ہونے کے ساتھ ہی انسانیت کو بے مثال چیلنجزکا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین سلامتی کو لاحق چیلنجز سے نمٹنے اور بین الاقوامی مساوات اور انصاف کے تحفظ کے لیے افریقہ کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے، اس طرح دنیا میں مزید استحکام پیدا ہو گا۔

لی نے کہا کہ چین اور افریقہ کو سٹریٹجک رابطوں اور عملی تعاون کوفروغ  اور سکیورٹی تعاون کے معیار اور کارکردگی کو بڑھانا چاہیے، جس کے لیے علاقائی اور عالمی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے مزید تعاون کرنا ہوگا۔

افریقی یونین (اے یو) اور تقریباً 50 افریقی ممالک کے 100 سے زیادہ سینئر نمائندوں نے فورم میں شرکت کی۔ شرکا نے امن و سلامتی، سمندری سلامتی اور افریقہ میں انسداد دہشت گردی کی صورتحال جیسے موضوعات پراظہارخیال کیا۔