• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

عالمی رہنماؤں کےشی جن پھنگ کےلیےتہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاریتازترین

October 28, 2022

بیجنگ(شِنہوا) دنیا بھر کی سیاسی جماعتوں اور حکومتی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ سربراہان مملکت کی جانب سے شی جن پھنگ کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں مرکزی کمیٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کی پارلیمینٹ کے ایوان بالا( سینیٹ) کے چیئرمین صادق سنجرانی نے کہا کہ شی جن پھنگ کی قیادت میں چین دنیا کا معاشی پاور ہاؤس بن گیا ہے،جس نے  بین الاقوامی سطح پر اپنے مفادات کا پختہ دفاع کرتے ہوئے  بین الاقوامی قانون اور انصاف کو برقرار رکھا اور ایشیائی ممالک کی بین الاقوامی حیثیت کواستحکام بخشا ہے۔

 بارباڈوس لیبر پارٹی کی رہنما اور بارباڈوس کی وزیر اعظم میا موٹلی نے کہا کہ شی کی مضبوط قیادت میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے پارٹی اور تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کو متحد اور مختلف چیلنجز سے کامیابی کے ساتھ نبردآزما ہونے کی قیادت کی ہے۔ا س بات کا پختہ یقین ہے کہ سی پی سی چین اور دنیا کے لیے روشن مستقبل کا سبب بنے گی۔مالٹا کی لیبر پارٹی کے رہنما اور مالٹا کے وزیر اعظم رابرٹ ابیلا نے کہا کہ 50 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے، مالٹا اور چین نے مختلف شعبوں میں تعاون کے خاطر خواہ نتائج حاصل کیے ہیں،میں دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہوں۔

آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان نے اس یقین کا اظہار کیا کہ شی جن پھنگ کی قیادت میں سی پی سی قومی استحکام اور ترقی کو برقرار رکھنے اور لوگوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے میں اور بھی عظیم کردار ادا کرے گی۔

 انہوں نے کہا کہ آرمینیا اور چین اپنی روایتی دوستی کا ایک نیا باب تحریر کریں گے۔بوسنیا اور ہرزیگووینا کی پارٹی آف ڈیموکریٹک ایکشن کے چیئرمین اور پارلیمانی اسمبلی کے ہاؤس آف پیپلز کے وائس چیئرمین باقر عزت بیگووچ نے کہا کہ چین دنیا کے سب سے بڑے اثر و رسوخ کے حامل ممالک میں سے ایک ہے  جس کاعالمی سطح پر ایک اہم کردار ہے۔    انہوں نے کہا کہ وہ دونوں جماعتوں کے درمیان تبادلوں اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے شی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ کینیا کی  فورم فار دی ریسٹوریشن آف ڈیموکریسی پارٹی کے رہنما اور کینیا کی قومی اسمبلی کے سپیکر موسی ویتنگولا نے کہا کہ وہ کینیا اور چین کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور مشترکہ طور پر ایک روشن مستقبل کے حصول کے لیے شی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

 یمن کی جنرل پیپلزکانگریس پارٹی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور یمن کی پارلیمنٹ کے سپیکر سلطان البرکانی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ سی پی سی نئی قیادت میں یقینی طور پر نئی عظیم کامیابیاں حاصل کرے گی۔