• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

عالمی نظم و نسق کے 10 منصوبوں کو پیرس امن فورم کا تعاون حاصلتازترین

November 13, 2022

پیرس (شِنہوا)  پیرس امن فورم کے 5 ویں ایڈیشن نے عالمی نظم و نسق  کے لئے مخصوص اور کسٹمائزڈ تعاون کے 10 اعلی درجے کے منصوبوں کا انتخاب کیا۔ 

منتظمین نے ایک اعلامیہ میں کہا کہ جیوری کے ذریعہ منتخب کردہ 10 منصوبے ماحولیات ، مالیات ، مصنوعی ذہانت جیسے مختلف شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

منتظمین کے مطابق یہ فورم ان منصوبوں کے لئے سرمایہ کی تلاش، ان کی افادیت اور عملدرآمد بڑھانے میں تعاون فراہم کرے گا۔ 

منتظمین نے کہا کہ پیرس امن فورم مسلسل اس بات کا اظہار کرتا رہا ہے کہ بگڑتے عالمی ماحول میں حکمرانی کے حل کو فروغ دینا ، منصوبوں کو بڑھانا اور نئے اقدامات کا آغاز کرنا اب بھی ممکن ہے۔

فورم کے بانی اور ڈائریکٹر جنرل جسٹن ویس نے کہا کہ اس پا نچویں ایڈیشن کا سبق یہ ہے کہ عالمی مسائل اور امن مذاکرات ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ اس کے ساتھ جب ہم مکالمے کو آگے بڑھاتے ہیں تو ہم عالمی مسائل کے حل میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کی کوششوں سے کثیرالجہتی تعاون اور عالمی مسائل سے نمٹنے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔ اس ضمن میں پیرس امن فورم کا پہلا اجلاس 2018 میں ہوا۔