• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عالمی معیشت کو طویل سست رفتاری کے خطرے کا سامنا ہے:اقوام متحدہتازترین

May 18, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ نے  کہا ہے کہ عالمی معاشی منظر نامے میں معمولی بہتری کے اثرات کے باوجود کوویڈ-19 کے بعد کے اثرات، یوکرین بحران، موسمیاتی تبدیلی اور میکرو اکنامک حالات میں تبدیلی کے نتیجے میں عالمی معیشت کو طویل عرصے تک سست رفتاری کے خطرے کا سامنا رہے گا۔

جنوری 2023 کی عالمی اقتصادی صورتحال وامکانات کی وسط سال کی تازہ ترین  رپورٹ کے مطابق وبا کے بعد ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں بلند افراط زر کی وجہ سے کئی دہائیوں میں پہلی بار سب سے زیادہ شرح سود میں اضافہ ہوا ہے۔   بڑھتی ہوئی شرح سود کے باوجود،خاص طور پر ترقی یافتہ معیشتوں میں گھریلو اخراجات اور روزگار میں لچک  سے مرکزی بینکوں کے لیے افراط زر پر قابو پانا مشکل ہو گیا ۔

رپورٹ  میں کہا گیا ہے کہ اس  صورتحال میں 2023 کے لیے عالمی نمو میں کمی ممکنہ طور پر پہلے کے اندازوں سے کم شدید ہونے کا امکان ہے، جس کی بنیادی وجہ سب سے بڑی معیشتوں، خاص طور پر امریکہ اور یورپی یونین میں مسلسل مستحکم گھریلو اخراجات کے ساتھ ساتھ چین میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی نمو اب 2023 کے لیے 2.3 فیصد  رہنے کی توقع ہے، جو جنوری کی رپورٹ کردہ 1.9 فیصد کی اندازے سے زیادہ ہے۔ وسط سال کےتازہ ترین جائزہ میں 2024 کے لیے عالمی نمو کو 2.7 فیصد سے کم کر کے 2.5 فیصد کیا گیا ہے۔