• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

عالمی یوم ماحولیات پر پاکستان پلاسٹک آلودگی سے نبردآزما ہےتازترین

June 06, 2023

لاہور (شِنہوا)  اگرچہ پلاسٹک مصنوعات کی پاکستانیوں کی روزمرہ زندگی میں بھرمار ہے تاہم لوگ اس سے چھٹکارے کے لئے سخت جدوجہد کررہے ہیں۔ عالمی یوم ماحولیات پر بھی لاہور کے شہریوں نے پلاسٹک فضلے اور آلودگی کا مقابلہ کرنے کے لیے سخت محنت کی۔

پاکستان پلاسٹک آلودگی کے حوالے سے دنیا کے 10 سرفہرست ممالک میں سے ایک ہے جہاں ایک اندازے کے مطابق 70 فیصد پلاسٹک فضلے کو غلط طریقے سے تلف کیا جاتا ہے۔

حکومت تخلیقی طریقوں سے اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے لوگوں کے ساتھ ملکر کام کر رہی ہے۔ جیسے ملک بھر میں شہروں اور شہریوں کے درمیان صحت مند مسابقت کے ذریعے صفائی ستھرائی خدمات بہتر بنانا۔

 

لاہور کی ایک ری سائیکل ورکشاپ میں ایک شخص ری سائیکل شدہ پلاسٹک بوتلیں چیک کررہا ہے ۔ (شِنہوا)

لاہور کی ایک ری سائیکل ورکشاپ میں محنت کش ری سائیکل شدہ پلاسٹک بوتلیں چیک کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)

لاہور کی ایک کچرہ کنڈی میں کچرہ چننے والا ایک شخص ری سائیکل شدہ پلاسٹک مواد چن رہا ہے۔  (شِنہوا)