اسلام آباد (شِنہوا) عالمی یوم عجائب گھر پر اسلام آباد میں پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری نے بہت سے پاکستانی بچوں کے تجسس میں اضافہ کیا ہے۔ عالمی یوم عجائب گھر اس سال 18 مئی کو منایا جارہا ہے۔ رواں سال کا موضوع "عجائب گھر، پائیداری اور فلاح و بہبود" ہے۔
میوزیم میں مارخور، پرندوں اور یاک سے لیکر ڈائنا سار تک جانوروں کے ڈھانچے رکھے گئے ہیں اور سیاحوں کو قدرتی تبدیلیوں کا راستہ بتانے کے لئے ایک ماحول تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ تفریح کے ساتھ اسے سیکھ بھی سکیں۔
اسلام آباد، ایک بچہ عالمی یوم عجائب گھرسے قبل پاکستان میوزیم نیچرل ہسٹری کا دورہ کررہا ہے۔ (شِںہوا)
اسلام آباد ، بچے عالمی یوم عجائب گھرسے قبل پاکستان میوزیم نیچرل ہسٹری کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)
اسلام آباد، پاکستان میوزیم نیچرل ہسٹری میں پرندوں کے نمونے دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِںہوا)
اسلام آباد، پاکستان میوزیم نیچرل ہسٹری میں مارخور کا نمونہ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)
اسلام آباد، پاکستان میوزیم نیچرل ہسٹری میں ڈائناسور کا ایک ڈھانچہ دیکھا جاسکتا ہے۔(شِںہوا)