سڈنی(شِنہوا) آسٹریلیا میں زیر سمندرگریٹ بیریئر ریف میں مرجان کی چٹانوں کے کچھ گہرے حصوں کو اگرچہ فی الحال نقصان دہ گرمی سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے تاہم ایک تحقیق کے مطابق عالمی حدت میں اضافہ جاری رہنے سے یہ غیر محفوظ ہوجائیں گی۔
آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ اور برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایکسیٹر کے محققین نے اس بات کا جائزہ لیا کہ کس طرح تبدیل ہوتا درجہ حرارت 30 سے 50 میٹر گہری مرجان کی چٹانوں کے وسیع علاقوں کو متاثر کرے گا، بجائے اس کے کہ کم گہرائی میں واقع مرجانوں پر سطح سمندر کے درجہ حرارت کے اثرات پر توجہ دی جائے۔
پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز نامی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق، گریٹ بیریئر ریف میں گہرے پانی کے کچھ ایسے محفوظ علاقوں کی نشاندہی کی گئی جہاں تھرمل اسٹریٹیفکیشن( سطح سمندر اور زیر سمندر درجہ حرارت کا فرق)مرجان کی چٹانوں کو خطرناک گرمی سے بچانے میں مدد کرتی ہے۔