• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

عالمی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے:روسی نائب وزیر خارجہتازترین

September 26, 2024

ماسکو(شِنہوا) روس نے کہا ہے کہ وہ عالمی منڈیوں میں اپنی غذائی مصنوعات تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

 نائب وزیر خارجہ سرگئی ورشینن نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر روسی خبر ایجنسی آرآئی اے نووستی سے گفتگو میں خصوصاًایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے ترقی پذیر ممالک کے لیےغذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ورشینن نے کہا کہ عالمی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں ایک اہم ملک کی حیثیت سے روس اس مسئلے پر اقوام متحدہ کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گا۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ روس اور اقوام متحدہ کے درمیان گزشتہ دو سالوں کے دوران تعاون کے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوئے۔  انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ ہمیں یہ اعتراف کرنا پڑتا ہے کہ دو سال کی مشترکہ کوششوں کے باوجود  اس حوالے سے کوئی بامعنی پیش رفت نہیں ہو سکی۔