• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عالمی غیریقینی صورتحال کے باوجود چینی معیشت میں وسیع امکانات ہیں، چیئرمین میک کنزی گریٹرچائنہتازترین

January 17, 2024

ڈیووس، سوئٹرز لینڈ (شِنہوا)عالمی انتظامی مشاورتی فرم میک کنزی اینڈ کمپنی ان گریٹرچائنہ کے چیئرمین جوئے نگائی نے کہا کہ ہے کہ وہ آج کی دنیا کو دیکھتے ہیں تو انہیں چینی معیشت میں وسیع امکانات نظرآتے ہیں۔

سوئٹزرلینڈ کے پہاڑی شہر ڈیووس میں جاری عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر شِںہوا کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں نگائی نے کہا کہ عالمی اقتصادی غیر یقینی صورتحال کے باوجود چینی معیشت کی بنیاد تبدیل نہیں ہوئی ہے۔ عالمی اقتصادی فورم 15 جنوری سے 19 جنوری تک جاری رہے گا۔

نگائی نے کہا کہ اس وقت عالمی معیشت کو درپیش سب سے بڑا چیلنج "بہت زیادہ غیر یقینی صورتحال" ہے۔ 2024 ایک "بہت چیلنجنگ" سال ہوگا کچھ علاقوں میں جغرافیائی سیاسی تنازعات برقرار رہیں گے۔ بڑی معیشتوں میں شرح سود بلند رہے گی اور دنیا میں رواں سال بہت سے اہم اںتخابات ہوں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیگر اہم معیشتوں کی نسبت چینی معیشت کی شرح نمو "اوسط سے کہیں زیادہ" ہے۔ چینی معیشت اور کاروباری اداروں نے گزشتہ 2 برس میں اپنی لچک کو بہتر بنایا ہے اور ہنگامی منصوبے تیارکیے۔

فائل فوٹو ، چین  کے وسطی صوبے ہونان کی کاؤنٹی ڈاؤشیان میں چائنہ پوسٹ گروپ کمپنی لمیٹڈ کے ایک ایکسپریس میل تقسیم مرکز میں عملہ پارسل چھانٹ رہا ہے۔ (شِنہوا)

نگائی نے نشاندہی کی کہ وسیع مارکیٹ ، صارفین کا اثرورسوخ اور اختراعی صلاحیتوں کے اعتبار سے چینی مارکیٹ کی مثال نہیں ملتی ہے اور دنیا بھر میں کوئی دوسرا خطہ اس سے آگے نکلنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ کثیرالقومی کمپنیوں کو چین میں سرمایہ کاری جاری رکھنی چاہیے۔ ان کی رائے میں کمپنیوں کے لیے چینی مارکیٹ نہ صرف اختراعی مرکز ہے بلکہ یہ صارفین کے معاملے میں بھی حوصلہ افزاء ثابت ہوسکتی ہے۔