• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

عالمی برادری سوڈان میں سیاسی تبدیلی کی حمایت کرے:چینتازترین

December 08, 2022

اقوام متحدہ(شِنہوا)چین نےعالمی برادری پر زور دیا کہ وہ سوڈان میں سیاسی تبدیلی کے عمل کی حمایت کرے، کیونکہ پابندیوں کے کوئی مثبت نتائج برآمد نہیں ہوں گے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے سوڈان کے حوالے سے ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ  بین الاقوامی برادری کو سوڈانی جماعتوں کی حمایت کرتے ہوئے سوڈانی قیادت اور سوڈانی ملکیت کے اصول کو برقرار رکھنا چاہیے تاکہ سیاسی تبدیلی کو مستحکم انداز میں آگے بڑھانے کے لیے بات چیت اور مشاورت جاری رکھی جا سکے۔ چینی سفیر نے کہا کہ معاشی امداد اورقرضوں میں ریلیف کی منسوخی  کے ذریعے سوڈان پر دباؤ ڈالنا اس کے عوام کے لیے اجتماعی سزا سے کم نہیں ہے،اس طرح کے عمل کو ترک کرنا چاہیے کیونکہ اس سے مسائل حل ہونے کے بجائے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ گینگ نے کہا کہ چین سوڈان کی فوجی اور سویلین سیاسی قوتوں کے درمیان طے پانے والے سیاسی فریم ورک معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے۔