اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اونتونیو گوتریس نے عالمی برادری سے مطابہ کیا ہے کہ وہ خطروں سے دوچار سمندروں کو بچانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
انہوں نے سمندروں کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سمندر زمین پر موجود تمام زندگی کو بڑھاتے اور برقرار رکھتا ہے لیکن ہمارے سمندروں کو خطرات لاحق ہیں جس کا مورود الزام ہم صرف خود کو ہی ٹھہرا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سمندرروں کی سطح کو بڑھا رہی ہے جس سے نہ صرف چھوٹے جزیروں کی بقا،ترقی پذیر ریاستوں اور ساحلی آبادی کو خطرہ ہے بلکہ اس سے شدید موسمی واقعات رونما ہو رہے ہیں جن کا ہم سب پر اثر پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے چیلنجز میں مرجان کی چٹانوں کو تباہ کرنے والی سمندری تیزابیت بھی شامل ہے جس سے سمندری حیاتیاتی تنوع اور مقامی سیاحت کو خطرہ ہے جبکہ غیر پائیدار ساحلی ترقی، ضرورت سے زیادہ ماہی گیری، گہرے سمندر کی کان کنی، آلودگی اور پلاسٹک دنیا بھر میں سمندری ماحولیاتی نظام کو تباہ کرر ہے ہیں۔
انہوں نے قومی دائرہ اختیار سے باہر علاقوں کے سمندری حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور پائیدار استعمال کے متعلق سمندر کے قانون پر اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت معاہدے کو کئی دہائیوں میں سمندری نظم ونسق پر ہونیوالا سب سے اہم معاہدہ قرار دیا جسے گزشتہ سال جون میں اپنایا گیا تھا۔
اس سال کے مستقبل کے سربراہی اجلاس اور فرانس میں اگلے سال ہونے والی اقوام متحدہ کی سمندری کانفرنس کا ذکر کرتے ہوئے اونتونیو گوتریس نے حکومتوں، کاروباری اداروں، سرمایہ کاروں، سائنس دانوں اور کمیونٹیز سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے اقدامات کا عہد کریں جو ہمارے قیمتی سمندری اور ساحلی ماحولیاتی نظام کو بحال اور تحفظ دے سکیں۔