• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عالمی بینک کے سربراہ کاقبل ازوقت استعفیٰ دینے کا اعلانتازترین

February 16, 2023

فائل فوٹو، عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس واشنگٹن میں ایک ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں ۔(شِنہوا)

واشنگٹن(شِنہوا)عالمی بینک گروپ کے صدر ڈیوڈ مالپاس نے  اپنی مدت ختم ہونے سے ایک سال قبل مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

عالمی بینک  کا کہنا ہے کہ بینک کے سربراہ چار سال سے زائد عرصے تک خدمات انجام دینے کے بعد 30 جون کو گروپ کے مالی سال کے اختتام تک اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

 مالپاس کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں اس عہدے کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔