• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

عالمی امن و ترقی میں چین کا کردار تعمیری ہے ،سابق صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلیتازترین

June 05, 2024

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس کی صدر ماریا فرنینڈا اسپینوسا گارسیس نے عالمی امن اور پائیدار ترقی میں چین کی اہمیت کو اجاگر  کرتے ہوئے عالمی منظر نامے خاص طور پر درپیش عالمی مسائل سے نمٹنے اور کثیر الجہتی تعاون کے فروغ میں چین کے "اہم" کردار کی تعریف کی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سابق صدر نے یہ بات نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر کے حالیہ دورے میں شِںہوا کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو میں کہی۔

ماریا فرنینڈا اسپینوسا  نے کہا ہے کہ چین ایک مرکزی کردار ہے۔ موجودہ جغرافیائی سیاست میں اس کا بہت اہم کردار ہے۔ انہوں نے ترقی ، مالیات اور امن میں چین کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ چین نہ صرف ترقی اور اسکو درکار مالی وسائل کے حق بلکہ قیام امن اور ایک ایسی دنیا کے قیام اپنے اہم کردار سے آگاہ ہے جو ہم سب کے لیے محفوظ ہو۔

انہوں نے ماحولیاتی اقدامات میں چین کی فعال شمولیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر آپ قابل تجدید توانائی میں کوششیں دیکھیں تو اس میں چین کو نمایاں مقام حاصل ہے۔

ایسپینوسا نے عالمی یکجہتی اور تعاون کے فروغ میں چین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ جب ہم یکجہتی اور تعاون کی بات کرتے ہیں تو چین نے دنیا بھر میں یکجہتی اور تعاون کے فروغ میں اپنا انتہائی اہم اور قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کثیر الجہتی نظام بہتر بنانے پر ہونے والے مکالمے میں چین کے تعمیری تعاون کا اعتراف کرتے ہوئے مزید کہا کہ چین بہت ہی تعمیری کردار ادا کرہا ہے ہمیں اسے سننا اور اس کی پیروی کرنا چاہیے کیونکہ یقینی طور پر ہمیں نظام بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔