بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین ، عرب ممالک کے ساتھ ملکر کام کرے گا تاکہ چین ۔عرب تعلقات کو عالمی امن و استحکام برقرار رکھنے میں ایک نمونہ ، اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کی عمدہ مثال، تہذیبوں کے درمیان ہم آہنگی میں بقائے باہمی اور اچھی عالمی طرزِ حکمرانی کے فروغ میں کا نمونہ بنایا جا سکے۔
چینی صدر شی نے یہ بات چین ۔ عرب تعاون فورم کے 10 ویں وزارتی اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایک صدی میں نظر نہ آنے والی تبدیلیاں دنیا بھر میں تیزی سے سامنے آئی ہیں ۔ چین اور عرب دونوں قومی تجدید شباب اور تیز تر قومی ترقی کے اپنے تاریخی مشن کی تکمیل میں مصروف ہیں۔ مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین ۔عرب برادری کا قیام چین۔ عرب تعلقات کے ایک نئے دور اور دنیا کے بہتر مستقبل کے لئے ہماری مشترکہ خواہش کا عکاس ہے۔