• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عالمی اقتصادی ترقی میں چین نمایاں کردار ادا کررہا ہے، چیئرپرسن ڈیلوئٹ چائنہتازترین

January 16, 2024

ڈیوس (شِنہوا) ڈیلوئٹ چائنہ کی چیئرپرسن جیانگ ینگ نے  کہا ہے کہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کی طور پر چین عالمی اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کررہا ہے۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں جیانگ نے کہا کہ چین اپنی مارکیٹ کے مزید کھلے پن اور بین الاقوامی تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دیکر عالمی اقتصادی ترقی اور روزگار کے مزید مواقع پیدا کرسکتا ہے۔ فورم 15 سے 19 جنوری تک جاری رہے گا۔

شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چین کے بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کے منصوبے ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے ساتھ ممالک میں معاشی ترقی اور روزگار کے فروغ میں معاونت کرتے ہیں۔

جیانگ کی رائے میں چین نہ صرف عالمی معیشت اور تجارت میں اہم کردار بلکہ ایک زیادہ پرامن دنیا کے قیام میں بھی نمایاں کردار ادا کررہا ہے۔

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ برائے بین الاقوامی تعاون فورم کے لئے کی گئی سجاوٹ کا منظر۔ (شِنہوا)

جیانگ نے کہاکہ چین کی ترقی کو دنیا سے الگ نہیں کیا جا سکتا اور دنیا کو اپنی خوشحالی کے لیےبھی چین کی ضرورت ہے۔ کئی برس سے عالمی اقتصادی ترقی میں چین کا حصہ 30 فیصد سے زیادہ رہا ہےاور عالمی معیشت کی مستحکم ترقی کا یہ اہم محرک بن چکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ چین اب بھی عالمی اقتصادی ترقی کا سب سے بڑا شراکت دار ہے۔ چینی معیشت اعلیٰ معیار، زیادہ پائیدار طریقے اور رفتار سے ترقی کرتی ہوئی  عالمی ترقی میں زیادہ سے زیادہ شراکت دار بنے گی۔