• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

عالمی ادارہ صحت کی بھارتی ریاست مغربی بنگال میں برڈ فلوکے انسانی کیس کی تصدیقتازترین

June 12, 2024

نئی دہلی(شِنہوا)  عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے  بھارت کی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں ایک شخص کے برڈ فلوسے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق مغربی بنگال میں ایک چارسالہ بچے میں ایچ 9 این 2 وائرس کی وجہ سے برڈ فلوکی علامات کی نشاندہی ہوئی ہے۔

برڈ فلوسے متاثرہ بچہ صحت یاب ہوگیا ہے جسے تشخیص اورعلاج کے تین ماہ بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

ڈبلیو ایچ اوکی جانب سے بھارت سے رپورٹ ہونے والا  ایویئن انفلوئنزا اے (ایچ 9 این 2) کا یہ دوسرا انسانی کیس ہے اس سے پہلے 2019 میں انسانوں میں برڈفلو کا کیس رپورٹ ہوا تھا۔