• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عالمی ادارہ صحت کامغربی بحرالکاہل کے خطے میں خسرے کے کیسز میں اضافے پراظہار تشویشتازترین

March 01, 2024

منیلا(شِنہوا)  عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے مغربی بحرالکاہل کے خطے میں ویکسینیشن کوریج  اور بیماریوں کی نگرانی میں خامیوں اوروباء کا شکار ممالک سے لوگوں کے سفر کی وجہ سے 2023 میں خسرہ کے کیسز میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 255 فیصد اضافے پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ خطے میں 2023 میں خسرے کے  5ہزار44 کیسز ریکارڈ کیے گئے، جو 2021 اور 2022 کے مجموعی 2ہزار 502 کیسز سے زیادہ ہیں۔    ڈبلیو ایچ او نے اس سال خسرہ کے مزید ممکنہ کیسز کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں 36 لاکھ بچوں کو2020 سے 2022 تک معمول کے حفاظتی ٹیکے نہیں لگے جبکہ فلپائن میں جاری خسرے کی وباء اور ملائیشیا میں خسرہ کی مسلسل منتقلی سے دونوں ممالک میں خسرہ کے دوبارہ سر اٹھانے کا خطرہ ہے۔