دی ہیگ(شِنہوا) نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے اسرائیل کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی آبادی تک بنیادی ضرورت کی امداد پہنچنے کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے۔
آئی سی جے نے جاری فیصلے میں کہا ہے کہ "اسرائیل کو بلاتاخیر اقوام متحدہ کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے اشد ضروری بنیادی خدمات اور انسانی امدادکی بغیر کسی روک ٹوک فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اور موثر اقدامات کرنے چاہئیں۔"
اس امداد میں خوراک، پانی، بجلی، ایندھن، رہائش، لباس، حفظان صحت اور صفائی ستھرائی کی ضروریات کے ساتھ ساتھ غزہ بھر میں فلسطینیوں کے لیے طبی سامان اور طبی نگہداشت شامل ہے جبکہ عالمی عدالت نے حکم دیا ہے کہ زمینی راہداریوں کی تعداداور گنجائش بڑھائی جائے اورجب تک ضروری ہو انہیں کھلارکھا جائے۔