• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اعلیٰ چینی عہدیدار کاغلط فہمی سے بچنے کے لیے چین امریکہ بروقت رابطے پر زورتازترین

February 04, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ معلومات کے بروقت تبادلوں کو برقرار رکھنے، غلط فہمی سے بچنےاور کسی متوقع صورتحال میں اختلافات حل کرنے کی ضرورت ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے دفتر خارجہ امور کمیشن کے ڈائریکٹراورسی پی سی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن وانگ یی نے یہ بات گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران کہی۔

دوران گفتگو دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کی کہ کسی متوقع  صورت حال میں پر سکون رہتے ہوئے پیشہ ورانہ انداز میں اس سے کیسے نمٹا جائے۔ وانگ نےکہا کہ ایک ذمہ دار ملک کے طور پر، چین ہمیشہ بین الاقوامی قانون کی سختی سے پابندی  کر ے گا  اور کسی بھی بے بنیاد قیاس آرائی یا افواہوں کے پیچھے نہیں چلے گا۔