ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ پوسٹ نے اعلان کیا ہے کہ خرگوش کے سال کی مناسبت سے قمری نئے سال کے خصوصی ڈاک ٹکٹ 10 جنوری 2023 کو جاری کئے جائیں گے۔
قمری نئے سال کی خصوصی ڈاک ٹکٹ سیریز ، "خرگوش کا سال" ، 4 ڈاک ٹکٹس اور ڈاک کی ایک شیٹ پر مشتمل ہے جس میں خرگوش کی خصوصیات مختلف روایتی دستکاریوں سے بیان کی گئی ہیں۔ یہ خوشی اور برکت سے بھرا سال ہے۔
قمری نئے سال کے جانوروں شیر / خرگوش پر مشتمل سونے اور چاندی کی ڈاک ٹکٹ کی شیٹ ، چاندی کے ورق چڑھے قمری نئے سال جانوروں کے ڈاک ٹکٹ - چوہا / بیل / شیر / خرگوش" اور "قمری نئے سال کے چکر کے 12 جانوروں کی ڈاکٹ ٹکٹ شیٹ بھی اسی دن جاری کی جائے گی۔ جس سے تہوار کا ماحول دوبالا ہوجائے گا۔
چین ، جنوبی ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے ہانگ کانگ پوسٹ کے اعلان کردہ ڈاک شیٹ ، یادگاری کورز اور "قمری نئے سال کے جانوروں پر سونے اور چاندی کے ڈاک شیٹ بیل / ٹائیگر" کا خصوصی پوسٹ مارک دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)
چین ، جنوبی ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے ہانگ کانگ پوسٹ کے اعلان کردہ ڈاک شیٹ میں"قمری نئے سال کے چکر پر مشتمل ڈاک شیٹ کے 12 جانوروں" اور خصوصی پوسٹ مارک کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
چین ، جنوبی ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے ہانگ کانگ پوسٹ کے اعلان کردہ ٹکسال کے ڈاک ٹکٹ ، منی پین اور " سلور ہاٹ فوئل قمری نئے سال کے جانوروں کے ڈاک ٹکٹ - چوہا / بیل / ٹائیگر / خرگوش" کو خصوصی پوسٹ مارک کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
چین ، جنوبی ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے ہانگ کانگ پوسٹ کے اعلان کردہ دل کو موہ لینے والے ڈاک ٹکٹس کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)