• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

900 تارکین وطن کو گزشتہ ہفتے بچا کر لیبیا واپس پہنچا دیا گیا،آئی او ایمتازترین

June 06, 2023

طرا بلس (شِنہوا) بین الاقوامی ادارہ برائے تارکین وطن (آئی او ایم) نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے 39 خواتین اور 14 بچوں سمیت 900 تارکین وطن کو بچا  کر کے لیبیا واپس پہنچا دیا گیا ہے۔

آئی او ایم نے کہا ہے کہ تارکین وطن کو لیبیا کے حکام نے روکتے ہوئے 28 مئی سے 3 جون تک ملک واپس بھیج دیا۔

آئی او ایم نے کہا ہے کہ رواں سال اب تک مجموعی طور پر 6 ہزار 684 دستاویزات کے بغیر تارکین وطن کو بچا کر لیبیا واپس بھیج دیا گیا ہے جبکہ وسطی بحیرہ روم کے راستے سے لیبیا کے ساحلی مقام پر 651 تارکین وطن جاں بحق ہوئے اور 332 دیگر لاپتہ ہیں۔

آئی او ایم نے واضح کیا کہ 2022 میں 24 ہزار 684 تارکین وطن کو بچا کر لیبیا واپس پہنچایا گیا تھا جبکہ وسطی بحیرہ روم کے راستے سے لیبیا کے ساحلی مقام پر 525 تارکین وطن جاں بحق اور 848 دیگر لاپتہ ہوئے۔