• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

80 فیصد سےزائد جاپانی بچوں کی شرح پیدائش کی کمی کےممکنہ اثرات سے پریشانتازترین

June 12, 2024

ٹوکیو(شِنہوا) 80 فیصد سے زیادہ  جاپانیوں نے ملک میں شرح پیدائش کی کمی کے اثرات سےمعاشرے میں ممکنہ بحران پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔

 یہ بات عوامی نشریاتی ادارے این ایچ کے نے اپنی ایک رائے شماری میں بتائی ۔

رائے شماری کے مطابق 54 فیصد افراد شرح پیدائش میں کمی کے معاشرے  پر اثرات کو بحران کی بڑی وجہ قرار دیتے ہیں جبکہ 31 افراد نے اس بات کو کسی حد تک بحران کی وجہ قرار دیا ہے۔

6 فیصد افراد نے  کہا کہ وہ اس بات کی وجہ سے زیادہ پریشان نہیں ہیں اور2 فیصد نے کہا ہے کہ وہ بالکل بھی پریشان نہیں ہیں۔

این ایچ کے نے تین روز کے دوران ایک  فون سروے کیا جس میں ایک ہزار ایک سو بانوے افراد کے جوابات لئے گئے۔

جب یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا حکومت کی طرف سے بچوں کی دیکھ بھال کے پروگرامز کی توسیع   شرح پیدائش میں کمی کو دور کر سکتی ہے تو اسکے جواب میں 46 فیصد افراد نے کہا یہ زیادہ مدد گار ثابت نہیں ہوںگے اور 20 فیصد نے کہا اس کا بالکل بھی فاہدہ نہیں ہو گا۔

3 فیصدافراد نے کہا کہ ان اقدامات کا بہت زیادہ اثر ہو سکتا ہے تاہم 23 فیصد نے کہا کہ ان کا کچھ حد تک اثر ہو سکتا ہے۔