• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

80 فیصد کے قریب افغان باشندےپینے کے پانی تک رسائی سے محروم ہیں: یو این ڈی پیتازترین

March 25, 2024

کابل(شِنہوا) افغانستان کی تقریباً 79 فیصد آبادی پینے کے صاف پانی تک رسائی سے محروم ہے۔

یہ بات اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) افغانستان کی ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے۔

جاری رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ شدید خشک سالی، معاشی عدم استحکام اور طویل تنازعات کے تباہ کن اثرات کی بدولت افغانستان کے پانی کے ذخائر میں نمایاں طور پر کمی آئی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا  گیا ہےکہ اس بحران سے غیر متناسب طور پروہ گھرانے سب  سے زیادہ متاثرہورہے ہیں جہاں خواتین  سربراہ ہیں جنہیں عوامی سطح پر پانی کی سہولیات تک رسائی میں اضافی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اوریہ ان کے لیے خطرے میں اضافے کا باعث بنتاہے۔

سمندری پانیوں تک رسائی سے محروم ملک افغانستان کو شدید خشک سالی کاسامنا ہے جہاں افغان نگران حکومت زیرِزمین پانی کو بہتر اور ذخیرہ کرنے کے لیے چھوٹے ڈیم، پانی کی  ترسیل کے نیٹ ورک، اور پانی کی نہروں کی تعمیر پرکام کررہی ہے۔