کابل(شِنہوا)اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے(یو این ایچ سی آر) نے کہا ہے کہ اس سال کے آغاز سے یکم ستمبر تک کُل 10 ہزار 971 افغان مہاجرین افغانستان واپس لوٹے۔
جمعرات کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں یو این ایچ سی آر نے کہا کہ ان میں سے 96 فیصد پاکستان سے، 3 فیصد ایران اور 1 فیصد دوسرے ممالک سے واپس لوٹے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 2023 میں بے گھر ہونے والے تقریباً 5 ہزار 150 افراد افغانستان میں اپنے آبائی علاقوں کو لوٹے۔
تنظیم کے مطابق 31 دسمبر 2022 تک32 لاکھ 50 ہزار افراد افغانستان کے اندر تنازعات کی وجہ سے بے گھر ہوئےجبکہ 52 لاکھ افغان پناہ گزینوں نے پڑوسی ممالک میں پناہ لی۔