• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

75 سال کی عمر تک ہر 2 میں سے 1 شخص کو دماغی عارضہ لاحق ہونے کا خطرہ ہوتا ہے: تحقیقتازترین

July 31, 2023

برسبین، آسٹریلیا(شِنہوا)  یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ (یو کیو) اور ہارورڈ میڈیکل اسکول کی جانب سے مشترکہ طور پر کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق 75 سال کی عمر تک، تقریباً دو میں سے ایک شخص میں کم از کم ایک ذہنی عارضے کی نشوونما کا امکان ہوتا ہے۔ لانسیٹ سائیکاٹری جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں 2001 سے 2022 کے درمیان 29 ممالک اور خطوں کے 1لاکھ 56ہزار331بالغ افراد کا ڈیٹا شامل ہے۔

تحقیق سے پتہ چلا کہ  75 سال کی عمر تک کسی بھی ذہنی عارضے کا خطرہ مردوں میں 46.4 فیصد اور خواتین شرکاء میں 53.1 فیصد تھا۔ نتائج کے مطابق مردوں میں شراب کا استعمال اور ڈپریشن سرفہرست دو مروجہ عوارض جب کہ خواتین میں ڈپریشن اورمخصوص فوبیا سب سے زیادہ عام ہیں۔ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ یہ  ذہنی عارضے عام طور پر بچپن، لڑکپن یا جوانی میں سامنے آتے ہیں۔